عورت!

11,714

عورت کوایک لفظ میں بیان کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔عورت کے کئی روپ ہیں اور اسکا ہرروپ انتہائی خوبصورت اور باعث قلب ہے۔ اللہ تعالی نے عورت کو جو سب سے بڑی طاقت عطاکی ہے وہ اس کا صبروتحمل ہے۔ عورت اگر ماں ہے تو اس کے قدموں تلے جنت ہے ۔عورت اگر بہن ہے تو پورے گھر کی رونق ہے۔ عورت اگر بیوی ہے تو یہ اپنے شوہر کے سکھ دکھ کی ساتھی ہے ۔ عورت اگر بیٹی ہے تویہ پورے گھر کے لیے اللہ تعالی کی طرف سے رحمت ہے ۔

عورت کا سب سے خوبصورت روپ ما ں ہے۔ اس دنیا میں ہر رشتہ لفظوں میں بیان کیا جا سکتا ہے مگر ماں کی محبت ناقابل بیاں ہے ۔ ماں کی محبت کو بیاں کرنا سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے ۔ اگر محبت، قربانی، سکون،شفقت ،معصومیت ،شدت، قربت، میسر،سچائی ،منتظر، پھول،خوشبوان تمام الفاظ کو جمع کیا جائے تو ایک لفظ بنتا ہے اور وہ ہے ماں ۔

ماں سے بڑھ کر کوئی نام کیا ہوگا
اس نام کا ہم سے احترام کیا ہوگا
جس کے پیروں کے نیچے جنت ہے
اس کے سر کا مقام کیا ہو گا

عورت کا یہ روپ جسے ہم ماں کہتے ہیں قدرت کا ایک عظیم تحفہ ہے اگر ماں گھر میں نہ ہو تو پھر وہ گھر ،گھر نہیں قبرستان بن جاتا ہے۔ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر میری ماں زندہ ہوتی اور میں فرض نماز پڑھ رہا ہوتا اور میری ماں مجھے آواز دیتی ‘محمدﷺ’ تومیں نماز توڑ دیتا اور کہتا لبیک یا امّھ( اماں جان میں حاضر ہوں )۔

عورت کا ایک اور روپ بھی ہے جیسے ہم بیوی کے نام سے جانتے ہیں ۔ اس رشتے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالی نے دنیا میں جو پہلا رشتہ بنایا وہ میاں بیوی کا ہے ۔ ایک عورت نکاح کے بعد ایک شخص کے لیے اپنے ماں باپ، بہن بھائی، دوست ، رشتہ دار،سب رشتے پیچھے چھوڑ آتی ہے۔ اولاد جیسی عظیم نعمت عورت کے ذریعہ ہی ملتی ہے ۔

ایک عورت کی عزت کرنا
اس سے خوبصورت کہنے سے زیادہ خوبصورت ہے۔

اگر ہم اپنے پیارے نبیؐ کی زندگی پر نظر ڈالیں تو ان کا اپنی بیویوں کے ساتھ جو حسن سلوک تھا اُس کی مثال نہیں ملتی ۔آپ ﷺ سے ایک صحابی نے پوچھا کہ یا رسول اللہؐ آپ کو سب سے زیادہ محبت کس سے ہے؟ تو آپﷺ نے فرمایا عائشہؓ سے تو وہ کہنے لگے یا رسول اللہ ﷺمیرا مطلب ہے مردوں میں سب سے زیادہ محبت کس سے ہے؟ آپ ﷺنے فرمایا عائشہ کے والد سے ہے ۔ یہ خوشگوار زندگی گزارنے کی تعلیم تھی جو ہمارے نبیؐ نے ہمیں دی ہے ۔

عورت ٹیڑھی پسلی کی تخلیق ہےاور اگر ٹیڑھی چیز کو طاقت لگاکر ٹیڑھا کیا جائے تو وہ ٹوٹ جاتی ہے ۔ عورت ماں، بہن، بیٹی، بیوی کسی بھی رشتے میں منسلک ہوتو آپ اُس سے محبت کریں اور شفقت سے پیش آئیں تو اس کے بعد یہ آپ کے لئے کچھ بھی کر گزرے گی اور آپ کے گھر اور آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے گی۔

اللہ تعالی ہم سب کو عورتوں کی عزت کرنے اور اپنے گھر والوں سے حسن سلوک سے پیش آنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین !

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Zeeshan کہتے ہیں

    Women is a most respected, jas na man ko birth ki and male ki respect females sa mothers, sister, wife and daughters most respected relationship invthe world.

    I love my mother

تبصرے بند ہیں.