شکریہ کیپٹن صفدر

9,536

کیپٹن صفدر کی کاوشوں سے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائدِاعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کا نام ڈاکٹر عبدالسلام  کے نام سے تبدیل کر کے منصور الخازنی کے نام سے منسوب کرنے کی قرار داد منظور کر لی گئی ہے۔

کیپٹن صفدر صاحب کے ان کاوشوں کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سراہا جائے گا کیونکہ جو انہیں نہیں سراہے گا، اس کا ایمان خطرے میں پڑ جائے گا۔

کیپٹن صفدر صاحب، ایک محب وطن پاکستانی ہونے کی حیثیت سے آپ سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ بے شک اپ کا پہلا قدم نہایت ہی قابل تحسین ہے مگر ابھی بھی بہت سے نام ایسے ہیں جنہیں پاکستان کی تاریخ سے جلد از جلد مکمل طور پر مٹانا ہوگا تاکہ مملکتِ پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی جمہوریہ بنایا جا سکے۔ برائے مہربانی قومی اسمبلی میں ان پر بھی روشنی ڈالیں۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مقرر کردہ پاکستان کے پہلے وزیرِ خارجہ سر ظفر اللہ خان صاحب کا نام اور ان کے کام پاکستان کی تاریخ سے نکالوانے کی قرار داد بھی پیش کریں۔ تاریخ کی کتابوں میں سر ظفر اللہ خان کا نام ہٹوا کر لکھ دیا جائے کہ ‘قائد اعظم سے جلد بازی میں غلطی ہوگئی تھی۔’

کیپٹن صفدر صاحب! پاکستان کی تاریخ سے ان جرنیلوں کا نام بھی ہٹوانے کی قراردار پیش کریں جنہیں شہید بولنا بھی ہمارے آئین کے مطابق مناسب نہیں ہے۔ آپ کی سہولت کے لیے ان جرنیلوں کے نام میں نیچے لکھ دیتا ہوں۔

ائیر مارشل ظفر احمد چوہدری ، پاکستان کے پہلے چیف آف ائیر اسٹاف

‏‎‎جنرل عبدل علی ملک،

میجر جنرل افتخار جنجوعہ،

لیفٹیننٹ جنرل اختر حسین ملک،

میجر جنرل عبداللہ سعید۔

بے شک ان تمام جرنیلوں نے وطن عزیز کی خاطر دشمن ممالک سے جنگیں لڑتے ہوئے خود کشیاں کیں تھیں۔ کیونکہ ہم نے تو انہیں اپنے وطن عزیز کی خاطر مرنے کا نہیں بولا تھا!

لہٰذا ان تمام جرنیلوں کا نام پاکستان کی تاریخ سے ہمیشہ کے لیے مٹا دیا جائے ۔

تمام غیر مسلموں سے ووٹ کا حق بھی واپس لیا جائے کہ آپ کو ان کے اس احسان کی ضرورت نہیں ہے۔

کیپٹن صفدر صاحب! برائے مہربانی ان چند گزارشات پر جلد از جلد عمل پیرا ہوں تاکہ ہم اپنے وطنِ عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں لا سکیں۔ اس کے بعد ہم نے اٹلی میں موجود عبدالسلام انٹرنیشنل سینٹر اف تھیوریٹیکل فزکس (ICIT) کا نام بھی تبدیل کروانا ہے۔ انشاءاللہ ۔

پاکستان زندہ آباد۔

عدنان احمد نے کامرس میں بیچیلرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

4 تبصرے

  1. ثاقب بٹ کہتے ہیں

    محترم عدنان صاحب، اپنی معلومات درست فرما لیجیے، ائیر مارشل ظفر احمد چودھری نے باقاعدہ ریٹائرڈ ہوئے تھے اور انہوں نے وطن کی خاطر جام شہادت نوش نہیں کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اختر حسین ملک ترکی میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوئے۔ اسی طرح میجر جنرل عبداللہ سعید نے کینسر کی وجہ سے وفات پائی۔ ایسا ہی کچھ حال جنرل عبدل علی ملک کا بھی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ اس جذباتی کالم سے پہلے تاریخ کا کچھ مطالعہ کر لیتے۔

    1. عدنان احمد کہتے ہیں

      غلطی کے لیے معزرت اور تردید کے لیے شکریہ۔
      امید ہے کہ اپ کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ دوران کسی بھی احمدی نے اپنی جان نہیں دی۔
      میجر جنرل افتخار جنجوعہ جیسے بہت سارے جوانوں نے اپنی جان دے چکے۔

  2. ثاقب بٹ کہتے ہیں

    محترم عدنان صاحب، اپنی معلومات درست فرما لیجیے، ائیر مارشل ظفر احمد چودھری باقاعدہ ریٹائرڈ ہوئے تھے اور انہوں نے وطن کی خاطر جام شہادت نوش نہیں کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اختر حسین ملک ترکی میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوئے۔ اسی طرح میجر جنرل عبداللہ سعید نے کینسر کی وجہ سے وفات پائی۔ ایسا ہی کچھ حال جنرل عبدل علی ملک کا بھی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ اس جذباتی کالم سے پہلے تاریخ کا کچھ مطالعہ کر لیتے۔

  3. Shirazi کہتے ہیں

    What else one can expect from a intellectually, morally, politically and socially dwarf like Safder. We all had perfect knowledge about the level Safder thinking and behavior, what he has done by removing the name of Dr. Abdussalm from physics department of Qaid e Azam (RA) university, strengthened my and millions other belief about his extremely low standards. I , as long as Janab Abdussalam’s religious beliefs are concerned, have hamalian size differences with him but his achievements as a scientist are undisputed. We Pakistanis are and should be proud of him.

تبصرے بند ہیں.