ماہرہ خان کی سگریٹ اور ہمارے گناہ

11,622

سوشل میڈیا پر آج کل ماہرہ خان کی ایک ویڈیو بار بار شئیر ہو رہی ہے جس میں انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں ماہرہ کے ساتھ کھڑی خاتون انہیں سگریٹ چھوڑ کر واپس چلنے کا کہہ رہی ہیں جبکہ ماہرہ موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دو تین مزید کش لگانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

جب سے یہ ویڈیو وائرل ہوئی ہے، ہم اسے بار بار دیکھ رہے ہیں اور ہاتھ میں پکڑی تسبیح پر استغفار کا ورد کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ اب تک ہمارے پچھلے دس سال کے گناہ تو معاف ہو ہی چکے ہوں گے۔ اگر ماہرہ دو چار مزید ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا کے حوالے کر دے تو ہمارے جنت میں جانے کے امکانات حقیقت میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔

اتفاق دیکھئیے کہ آج سے کئی ماہ پہلے جب ہم نے اس ادارے میں نوکری کے لیے انٹرویو دیا تھا تو ہمارے اس وقت کے باس نے ہمیں ایک بلاگ لکھنے کا کہا تھا۔ ان دنوں ماہرہ بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نیو یارک میں سوٹے لگاتے ہوئی پکڑی گئیں تھیں۔ ہم ٹھہرے نمازی پرہیزی، ہمیں اس سے بہتر موضوع کیا مل سکتا تھا۔ ماہرہ کی وہ تصویر فوراً پرنٹ کروائی اور اپنے لیپ ٹاپ کے ساتھ میز پر رکھ لی۔ تصویر دیکھتے جاتے، استغفر اللہ کرتے جاتے اور بلاگ لکھتے جاتے۔


یہ بھی پڑھیں: کیا سگریٹ نوشی مردوں کو بھی شہرت دلوا سکتی ہے؟


کم از کم ماہرہ کے سگریٹ سلگانے کا یہ فائدہ تو ہوا کہ ہمیں اپنے برسوں سے کیے جانے والے گناہوں کو معاف کروانے کا خیال آیا ورنہ ہم نے تو جہنم کا ٹکٹ تقریباً خرید ڈالا تھا۔ اب تو ہم ہر دم بس یہی دعا کرتے ہیں کہ اللہ ماہرہ کو مزید سگریٹ سلگانے اور ہمیں اس کی انگلیوں میں دبی سگریٹ کو دیکھ کر استغفار کرنے کی ذرا جلدی جلدی توفیق دیا کرے۔ آمین۔

کبھی کبھی ہم سوچتے ہیں کہ آخر ماہرہ کس برانڈ کی سگریٹ پیتی ہیں؟ اس راز سے پردہ اٹھنا بہت ضروری ہے۔ ان کی سگریٹ بہت خاص ہے، یہ جیسے جیسے سلگتی ہے، ماہرہ کو مزید مشہور کرتی جاتی ہے جبکہ ہمارے ارد گرد کئی ایسے لوگ بھی ہیں جو خاص الخاص سگریٹ پیتے ہیں لیکن ان کی مشہوری بس ہیرونچی کے لقب سے آگے نہیں بڑھتی۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

بے شک یہ بہت بڑا تضاد ہے۔ ہمارے فیس بک فرینڈز کی فہرست میں شامل مردوں میں سے پندرہ اپنی پروفائل فوٹو میں سگریٹ کے دھویں کے چھلے اڑا رہے ہیں لیکن ان کی فوٹو دیکھ کر ہم استغفار نہیں کرتے بلکہ ہمیشہ نائس پِک ڈئیر لکھتے ہیں جبکہ ماہرہ کی سگریٹ پکڑے تصویر سامنے آتے ہی ہمارے منہ سے استغفر اللہ کا ورد جاری ہو جاتا ہے۔

آپ مانیں یا نہ مانیں ماہرہ خان ایک پہنچی ہوئی ہستی ہیں جن کی ایک ویڈیو ہی ہماری پوری قوم کے گناہ بخشوانے کے لیے کافی ہے۔ اس لیے ہر گناہ کرنے کے بعد ماہرہ کی وہ ویڈیو دیکھیں، استغفار کریں اور جنت میں اپنی مستقبل کی رہائش گاہ کے انٹیرئیر کے متعلق سوچیں۔

 

 

تحریم عظیم ایک ڈیجیٹل میڈیا صحافی ہیں اور دنیا گروپ سے منسلک ہیں۔ تحریم ٹویٹر پر اس آئی ڈی پر ٹویٹس کرتی ہیں۔
@tehreemazeem

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

11 تبصرے

  1. Azhar کہتے ہیں

    ill-logical blog

  2. Aasim کہتے ہیں

    Excellent. Whats wrong with women smoking? Its Mayra money and health and she can do what ever Mayra wants. Why we always criticize others and especially women?

  3. عدنان کہتے ہیں

    ہمارے ارد گرد کئی ایسے لوگ بھی ہیں جو خاص الخاص سگریٹ پیتے ہیں لیکن ان کی مشہوری بس ہیرونچی کے لقب سے آگے نہیں بڑھتی۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
    بلکل درست

  4. Masood Chik کہتے ہیں

    Don’t worry re: cigarette smoking. There are celebrities who do things worse than cigarette smoking. By the way MS Myhera you resemble like latre Madhubala

  5. bali کہتے ہیں

    Meri qoum kitni bholi hay, tawaif ki adaoon ko kitnay ghor say daikhtay hain, yeh sub tawaif hain, yeh sigrate sharab, chudai in kay lia koi chees naheen, India ki namwar adaakarion nay kaha hay jub tak hum in kay neechay na latain, hum film main kaam naheen kar sakteen, to yeh pakistani jo India main kaam kar rahi hain un kaa kia na kartay hon gay

  6. امجد کہتے ہیں

    روزانہ ہزاروں مرد ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں سگریٹ پی پی کر یا تو کینسر کروا چکے ہوتے ہیں یا پھیپھڑے کالے کر چکے ہوتے ہیں ۔ انکو کوئی کچھ نہیں کہتا مگر اگر ماہرہ خان سگریٹ پی رہی ہو تو موت پڑ جاتی ہے ۔ منافق لوگ : گھٹیا سوچ !

  7. Ali Gul کہتے ہیں

    If we r using western technology why we not go with western culture?Our main problem is intolerence .Our hobby is to interfere other,s matter.I wish to see a day in my life when I will see something happening like this…
    1-A man accused of theft or dishounoring religious beliefs but people hand over to police without harming him.
    2-Two neighbours r living without any harassment even their religious beliefs r not same.
    3-A mental case person is on the road with funny acts but no one looking at him with laugh.
    4-Woman could sit any where with man in public transport without any interference.
    5-People stop saying jo kuch kerta hai amrica kerta hai.

  8. Ilyas Khan کہتے ہیں

    Regardless of the ethical issue of smoking, she seemed to breaking the law here in England by smoking in a public place. It was a hall, smoking is banned throughout the UK in public halls, restaurants, cinemas, pubs, hotel lobbies, etc. The other lady was probably telling her that and holding up a paper cup to extinguish her cigarette quickly. This video is prima facie evidence of her breaking the law and she could very well be prosecuted and fined for this offence here in England.

  9. Aiman کہتے ہیں

    Yes…. ap ne bilkul thek bat kahi… log dusron ko nhi maaf krte…or apne liye wo chahty hyn k sb kuch jayiz hy….

  10. Awais Ahmad کہتے ہیں

    Sweet Blog. (Y)

  11. wasif malik کہتے ہیں

    aala.

تبصرے بند ہیں.