یورپ پر ریال میڈرڈ کی حکمرانی برقرار

0 1,074

چیمپئنز لیگ کا فائنل دنیا کی دو جانی مانی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلی تو ریال میڈدڈ ہے جو چیمپئنز لیگ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے اور چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل پہلے ہی 11 باراپنے نام کر چکی ہے، اور دنیا کے بہت سے بہترین کھلاڑی بھی اس ٹیم کے لیے کھیل چکے ہیں۔ گذشتہ برس بھی ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ اپنے نام کی تھی اور اس مرتبہ وہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اتری۔

دوسری طرف یووینٹس کی بات کی جائے تو ان کا چیمپئنز لیگ کا ریکارڈ بھی برا نہیں ہے پچھلے تین سالوں میں ایک دفعہ فائنل میں پہنچی ہے اور اچھا کھیل پیش کرنے کے بعد انہیں شکست کا سامنہ کرنا پڑا۔ اس سے پہلے بھی بہت مرتبہ یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئی ہیں اور دونوں کے درمیان مقابلہ سخت رہا ہے۔

کل کے میچ میں بھی پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول کے ساتھ برابر رہا۔ ریال میڈرڈ کی طرف سے ان کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے پہلے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔ اس کے چند لمحوں بعد ہی یووینٹس کے ماریو منڈوزک نے مقابلہ برابر کردیا۔ اگر پہلے ہاف کے سٹیٹس دیکھے جائیں تو یووینٹس زیادہ اچھا کھیل پیش کر رہی تھی اور گیند بھی انہوں نے ریالمیڈرڈ سے زیادہ دیر اپنے پاس رکھی۔

دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی ریال میڈرڈ نے جارحانہ انداز میں کھیلنا شروع کیا اور یونوینٹس پر حاوی ہوگئے۔ میچ کے اکسٹھویں منٹ میں ریال میڈرڈ کے کسمیرو کی لونگ شوٹ کو یووiنٹس کے کیپر بوفن روک نہ سکے اور ریال میڈرڈ کو ایک گول کی برتری حاصل ہوئی. دوسرے گول کے تین منٹ بعد ہی میڈرڈ کے رونالڈو نے ایک اور گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دو گولوں کی برتری دلوا دی۔ دوسرے ہاف میں اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے میڈرڈ نے گیند بھی زیادہ دیر اپنے پاس رکھی اور یووینٹس کے مقابلے میں زیادہ حملے بھی کیے۔

دو گولوں کی برتری کے باوجود بھی میڈرڈ جارحانہ انداز میں کھیلتی رہی اور میچ کے اخری منٹ میں ایک اور گول کرتے ہوئے میچ کو اپنے نام کیا۔ رونالڈو کو اچھی پرفارمنس پیش کرنے پہ مین اف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا اور وہ اس سال چیمپئنز لیگ کے ٹاپ گول سکورر بھی بن گئے۔

2017 کی چیمپئنز لیگ جیتنے کے بعد میڈرڈ وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے 12 مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، پچھلے چار سالوں میں تین مرتبہ میڈرڈ نے یہ ٹائٹل جیتا ہے، جبکہ یووینٹس کو چار سالوں میں دوسری مرتبہ شکست کا سامنہ کرنا پڑا۔ ریال میڈرڈ نے 2017 کا ٹائٹل جیت کر ایک عظیم ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جو کسی اور ٹیم کے پاس نہیں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.