وہ زندہ لوگ میرے گھر کے

جیسا کہ کہا تھا کہ مشال خان کا خون کسی میڈیا ہاؤس کو پانامہ میراتھون نشریات جیسی ریٹنگ نہیں دِلوا سکتا۔ اسی طرح گزشتہ پانچ روز میں عام پاکستانی بھی بھول چکا ہے کہ مردان میں ایک تیئس سالہ نوجوان کِس جہالت بھری بے حسی کا شکار ہوا۔ پانامہ کیس…

خوں بہا

میں ایسے معاشرے  میں زندہ رہنے کی جد وجہد کررہی ہوں جہاں شک کی بنیاد پر مذہب کی ٹھیکے داری میں انسان سے جینے کا حق چھین لیا جاتا ہے۔ محض مخاصمت کے تحت ایک ٹوئٹ یا فیس بُک پر کوئی سٹیٹس مرضی سے توڑ مروڑ کر مفہوم اخذ  کر کے لوگوں کو کفر،…

اجوکا کا ‘بالا کنگ’ اور چھوٹے موٹے ہٹلروں کی دھماچوکڑی

گزشتہ ہفتے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے تعاون سے اسلام آباد میں اجوکا تھیٹر کی جانب سے پیش کیے جانے والی کھیلوں کی مثلثیات کا اختتام "بالا کنگ" سے ہوا۔ کھیل کا خیال جرمن مصنف برٹالٹ بریخت کے The Resistible Rise of Arturo Ui سے ماخوذ ہے۔…

کبیرا کھڑا بازار میں لیے لوکاٹھی ہات

کبیرا کھڑا بازار میں لیے لوکاٹھی ہات جو گھر پھونکے اپنا چلے ہمارے ساتھ گزشتہ ہفتے اجوکا تھیٹر اسلام آباد میں تین مختلف کھیل لے کر آیا۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے تعاون سے پیش کیے جانا والا دوسرا کھیل "کبیرا کھڑا بازار میں" دراصل رواں…

دُکھ دریا، برصغیر کی لاکھوں عورتوں کی کہانی

دسمبر کا وسط اور شہرِ اقتدار کی شام کتنی ہی سرد اور اداسی بھری ہو اس کو دو آتشہ کرنے میں دو روز قبل اجوکا تھیٹر کے "دُکھ دریا" نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے تعاون سے پیش کیا جانے والا یہ کھیل اپنے اندر اتنے استعارے…

کچھ تشبیہات اور بہت سے استعارے

(باقاعدہ آغاز سےقبل یہ وضاحت ضروری ہے کہ یہ فِکشن سے بھرپور تحریر ہے جس میں کہیں بھی کسی چوپائے، مالک، خدمت گار یا منظر کو بطور استعارہ استعمال نہیں کیا گیا۔ اور کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقی ہوگی۔) یہ قصہ ہے ریاست سفاکستان کا۔ یہاں ہفتہ وار…

خدا کہیں تمہیں تمہاری تاریخ نہ بھلا دے – بھگت سنگھ کی یاد میں ایک ڈرامہ

رچنا دو آب، دو دریاؤں راوی اور چناب کے بیچ آباد یہ علاقہ دُلا بھٹی اور بھگت سنگھ جیسے سپوتوں کا وارث ہے۔ ایک لوک راج کا بانی اور دوسرا وہ جو کسی مخصوص مذہب، رنگ اور نسل کے لیے نہیں بلکہ مٹی سے جُڑے رشتوں اور اپنے ہم وطنوں کو غلامی سے اوپر…

اماں چھوڑو، تم کیا جانو کراچی کی سیاست

عمر گزر گئی ایک ہی رٹا رٹایا جواب سنتے “اماں چھوڑو۔ تم کیا جانو۔ کراچی کی سیاسی ڈائنامِکس مختلف ہیں۔” اور یہ کہنے والے اسی ملک کے باسی کہلواتے ہیں جہاں ہر سو کلومیٹر میں دو بار لوگوں کی بولی، پکوانوں کے نام و لذت، خوشی و سوگ کی رسومات اور…

ڈی۔جی خان میں غیرت کے نام پر مرد کا قتل

اپریل 2016ء میں پاکستان انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پاکستان بھر میں غیرت کے نام پر 1100 خواتین اور 88 مردوں کا قتل ہوا۔جنسی تشدد کے درج شدہ واقعات کی کُل تعداد 3768 میں سے متاثرین بچیوں کی تعداد 1974…

اخلاقیات کے علمبردارو، عورت کو ”کتیا” نہ بناؤ

حیوانی طرزِ عمل کا مطالعہ یعنی Ethology   کے مطابق جانوروں کے کسی بھی گروہ کو عموماً تین درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے: ایلفا ، بِیٹا اور اومیگا۔ ایلفا کسی ریوڑ یا گروہ میں وہ انفرادی مقام رکھتا ہے جو سربراہ کا ہوتا ہے۔ جس کو سردراوں کی سی…