اردو ہے میرا نام

ارددو ہے میرا نام اردو ہے میرا نام ۔۔۔۔ میں خسرو کی پہیلی میں میر کی ہمراز ہوں ۔۔۔غالب کی سہیلی دکن کے ولی نے مجھے گودی میں کھلایا سودا کے قصیدوں نے میرا حسن بڑھایا ہے میر کی عظمت کہ مجھے چلنا سکھایا میں داغ کے آنگن میں کھلی بن کے چنبیلی…

قوم کے معماروں کے نام

جنگ عظیم دوئم میں ہٹلر سے پوچھا گیا کہ مسلسل جنگ کے نتیجے میں ہمارے قیمتی لوگ مر رہے ہیں کیا کیا جائے؟اس نے کہا ــــ ہوسکے تو اپنے اساتذ ہ کو کہیں چھپا دو۔ اگر اساتذہ موجود ہیں تو یہ قیمتی لوگ پھر سے تیار ہو جائیں گے! سو محترم اساتذہ کرام!…

چیف جسٹس صاحب سے انصاف کی اپیل

جناب عالی! انصاف کے فروغ، بدعنوانی کے خاتمے، اور عوام کی داد رسی کے لیے اگر کوئی نام ذہن میں آتا ہے تو وہ آپ کا ہے۔ اسی یقین کے پیشِ نظر میں اپنے علاقے چنار گارڈن (نزد قلندر پورہ) موضع ہربنس پورہ، لاہور کے مکینوں کا ایک دیرینہ مسئلہ آپ…

اساتذہ کو ان کے حقوق کون دلوائے گا؟

عرش والے میری توقیر سلامت رکھنا فرش کے سارے خدائوں سے الجھ بیٹھا ہوں۔ کسی معاشرے یا قوم کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے۔ تعلیمی شرح جتنی زیادہ ہو گی ملک اتنی تیزی سے ترقی کرے گا۔ تعلیمی عمل کے دو بڑے عناصر معلم و متعلم، تعلیم دینے والا اور…

تبدیلی آئے گی

آج سیاسی چہرے تبدیل ہونے جا رہے ہیں۔ بد دیانتی اور کرپشن کے تناور درخت اکھاڑے جا رہے ہیں۔ بہت سے نئے وعدے کیے جا رہے ہیں کہ اب کوئی نااہل شخص اہل کی جگہ پر، بددیانت دیانتدار کے مقام پر فائز نہیں ہونے پائے گا۔ ملک میں انقلاب آئے گا۔ تعلیم…

عرضِ سائل اور غرضِ تحریر

الیکشن دو ہفتوں کی دوری پر ہیں۔ سوشل میڈیا، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا متحرک عوام میں مزید جوش و جذبہ پیدا کر رہے ہیں۔ ہر طرف تبدیلی کی پکار اور نئے وعدوں کی گونج ہے۔ اس جوش اور جذبے میں جیالے، متوالے اور رکھوالے اتنا آگے بڑھ گئے ہیں کہ…

خوشبو کا سفر

(کچھ دوستوں کی یہ خواہش ہے کہ میں مکہ اور مدینہ کے سفر کو الفاظ کی صورت میں قلمبند کروں۔ اگرچہ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اس کیفیت کی منظر کشی کے لئے الفاظ بے بس ہیں۔) ایک خواہش جس نے شعور کے ساتھ ارتقا کی منازل طے کیں یہ تھی کہ خدا کا وہ گھر…

پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کا استحصال

ہم کریں بات دلیلوں سے تو رد ہوتی ہے ان کے ہونٹوں کی خاموشی بھی سند ہوتی ہے کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتا ہے اعزاز سخن ظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے۔ خواتین اساتذہ کا استحصال۔۔۔۔۔کسے وکیل کریں؟ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کسی خاتون کی…

اے قبلہ اول تیرے لیے۔ ۔ ۔ ۔

فلسطین کی تاریخ کا سیاہ ترین باب انیسویں صدی کے آخر سے شروع ہوتا ہے جب اسرائیل نے اس مقدس زمین پر ناجائز اور غاصبانہ قبضہ کیا۔ 1948ء تک 70 فیصد زمین پر اپنا تسلط قائم کر کے تقریبا ساڑھے سات لاکھ فلسطینی مسلمانوں کو بے گھر کر دیا گیا۔ مظلوم…

یومِ مزدور

اس کے نام پہ چھٹی ہو گی اور وہ کام پہ جائے گا میرے دیس میں کل مزدور کا دن منایا جائے گا یوم مزدور۔۔۔۔۔۔۔۔ مزدوروں کے حقوق کی بحالی کے لیے آواز بلند کرنا، ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار یعنی یہ کہنا، کہلوانا، اہل عالم کی سماعتوں تک یہ پیغام…